ویلکم سنٹرز آپ کی حمایت کے لئے یہاں موجود ہیں –

درھم اور یارک ویلکم سنٹرز اس مشکل وقت میں آپ کی مدد کے لیے یہاں موجود یں۔

سنٹرز عارضی طور پر بند ہیں: تاہم عملہ ٹیلی فون، ای میل یا وڈیو(جہاں دستیاب ہوں) کے زریئے مندرجہ زیل خدمات فراہم کرنے کے لۓ اب بھی اپ کی مدد کے لیے موجود ہے-

آبادکاری کی خدمات
روذگار کی فراہمی کی خدمات
تعلیمی اسناد کی جانچ اور اہلیتوں میں امداد کی خدمات
ترجمانی کی خدمات
ای لرنینگ کی خدمات
زبان کی بہترین تربیت

مذید معلومات کے لیے اردو لائن پر کال کریں
1-866-279-9419
یا اس پتے پر ای میل کریں
info@welcomecentre.ca

مرکز کے بارے میں

تارکین وطن کی بنیادی خدمات میں شامل ہیں: آبادکاری اور ضم ہونے والی خدمات؛ زبان کی ٹریننگ؛ تعلیمی اسناد کی جانچ اور اہلیتوں میں امداد؛ روزگار کی فراہمی میں امداد: ترجمانی کی خدمات : اور عورتوں، نوجوانوں اور بزرگوں کیلئے خدمات ۔

دیگر خدمات کا تعین کمیونٹی کی ضروریات کی بنیاد پر کیا جاۓ گا( جیسے قانونی خدمات، ذہنی صحت کی خدمات، ثقافت کے مطابق خاندانوں کو مشورہ وغیرہ)

یارک ریجن میں ، سینٹروں کو پانچ منفرد تارکین وطن کی خدمات انجام دینے والے اداروں کی شراکت سے منظم کیا گیا ہے جن میں شامل ہیں کوسٹی امیگرنٹ سروسز، کیتھولک کمیونٹی سروس آف یارک ریجن،سینٹر فار انفارمیشن اینڈ کمیونٹی سروسز،جاب سکلز اینڈ سوشل انٹر پرائز فار کینیڈا۔ درہم ریجن میں، سینٹروں کو کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل ۔ درہم اور ۔ درہم م ریجن ان امپلايمنٹ ہیلپ سینٹر کے ذریعے منظم کیا گیا ہے۔

خدمات

آبادکاری اور ضم ہونے کی خدمات

رہائش،صحت کی نگہداشت ،سوشل انشورنس نمبر،بچوں کی نگہداشت، کمیونٹی اور حکومتی ذرائع، بنیادی ضروریات اور بہت کچھ ۔

انگریزی زبان بولنے کی تربیت

انگریزی کی کلاسز کمپیوٹر کی مدد کے ساتھ، مستحق امیدواروں کو بچے کی نگہداشت اورسفر کا خرچ۔

تعلیمی اسناد کی جانچ اور معیار میں مدد

تعلیمی اسناد کو جانچنے کی معلومات میں مدد اور عالمی سطح پر تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کےلئےمعلومات، اسناد کو عالمی معیار کے مطابق جانچے کے عمل میں مدد اور عملی منصوبے ۔

روزگار میں مدد دینے والی خدمات

روزگار کی تلاش کے لۓ ورکشاپ، روزگار کےلئے درخواست بنانے میں مدد، کام پر جانے کے عملی منصوبے،کام کی تلاش کے ذرائع، مفت انٹر نیٹ اور فیکس کی خدمات۔

زبان سمجھنے میں مدد

ترجمہ اور ترجمانی کی خدمات۔

عورتوں، نوجوانوں اور بزرگوں کیلئے خدمات

سٹڈیز سے پتّہ چلا ہے کہ تارکین وطن عورتوں، نوجوانوں اور برزگوں کی خاص خدمات کیلئے منفرد ضروریات ہیں جو انہیں گھل مل جانے میں مدد فراہم کرتی ہیں ۔

دیگر خدمات

دیگر خدمات کا تعین کمیونٹی کی ضروریات کی بنیاد پر ہوگا ( جیسے کہ قانونی خدمات، ذہنی صحت کی خدمات، ثقافت کے مطابق خاندانوں کو مشورہ وغیرہ

رابطے کیلئے ہدایات:

  • اپنی منتخب زبان کے مطابق ٹیلیفون نمبرڈائل کریں(صفحہ کا اوپری حصہ دیکھیں)
  • باقاعدہ دفتری اوقات کے دوران آپ کی کال کا جواب ممکنہ طور پر ویلکم سینٹر انفارمیشن سپشلسٹ دے گا جو کہ (آپ ہی کی زبان بولتا ہوگا)۔
  • اگر آپ کی کال کا اسی وقت جواب نہیں دیا جاتا ، تو آپ اپنی ہی زبان میں ریکارڈ شدہ پیغام سنیں گے۔
  • یہ ریکارڈنگ آپ کو استقبالیہ مرکز کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات کی مختصر وضاحت کرے گی
  • پھر آپ سے پوچھا جاۓ گا کہ ان میں سے کون سی خدمات میں آپ کو دلچسپی ہے اور یہ کہ آپ اپنا نام، فون نمبر اور دن کا کون سا وقت آپ کے لۓ بہتر ہے جس وقت ترحمان آپ سے رابطہ کر سکے ۔
  • جیسا کے آپ کی کال ہمارے لءے بہت اہم ہے، ہماری پہلی فرصت میں آپ کی زبان میں روانی رکھنے والا
  • ترجمان آپ کو اگلے کاروباری دن کال کرے گا۔
  • ترجمان آپ کے استقبالیہ مرکز پر آنے کے لئے وقت مقرر کرے گااور ترجمان کے موجود ہونے کا انتظام
  • کرے گا۔ یہ خدمت آپ کے لئے مفت ہے